Live Updates

بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے‘عظمیٰ بخاری

چیئرمین پی ٹی آئی سے لیکر انکے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں‘وزیر اطلاعات

جمعہ 26 اپریل 2024 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے، حلیہ اور زبان اور حرکتیں کے پی کے کی حکومت کی ٹک ٹاکرز،بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں، جن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی انکو مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں،اصل تکلیف یہی ہورہی، مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں، پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیا نہیں، ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فورا مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں، پختونوں نے آپ کو زبان درازی اور چرب زبانی کے لیے ووٹ نہیں دیئے، پنجاب میں جو سہولیات مریم نواز لوگوں کو فراہم کررہی وہ پختونوں کا بھی حق ہے، پختونوں کو وہ وزیراعلی ملا جسکو اڈیالہ جیل سے فرصت ہی نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں، مریم نواز پنجاب کے تمام طبقات کے لیے بلا تفریق اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات