سٹی پولیس آفیسر ملتان کا پولیس لائنز کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی نے جمعہ کے روز پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشن ملتان ارسلان زاہد،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف ،ایس پی ہیڈ کوارٹر حسن رضا کھاکھی ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر،ایس پی کینٹ طیب وزیراور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او صادق علی نے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز کے تمام دفاتر، بارکس اور رہائش گاہوں کی صفائی اور تزئین و آرائش کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول سے نہ صرف کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس کے طبیعت پر بھی خوشگوار اثرات پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :