الیکشن کمیشن نے مشتاق احمد خلیل کوبلا مقابلہ صوبائی صدر فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر پختونخوامقرر کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے مشتاق احمد خلیل کوبلا مقابلہ صوبائی صدر فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر پختونخوامقرر کر دیا ہے فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)خیبر پختونخواکے انتخابات کی قائم کمیٹی کے چیف الیکشن کمشنر مراد حسین ، چیئرمین میا ں محمد اعظم آرائیں، حاجی نیاز احمد ، شوکت علی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشتاق احمد خلیل کو 31دسمبر2024تک بلا مقابلہ صوبائی صدر کے احتیار ات تقویض کردی اس کے ساتھ 4رکنی کابینہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں مشتاق احمد خلیل ، سعید راجہ، حاجی یونس چترالی اور عبد الحفیظ اعوان شامل ہے الیکشن کمیشن نے تمام تنظیموں کومارچ2024 کو انتخابات میں کاغذات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکشن مقررہ تاریخ تک کسی بھی گروپ نے الیکشن کیلئے کاغذات الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع نہیں کی تا ہم ووٹر لسٹ میں اعتراضات ہونے کے باعث کسی بھی گروپ نے الیکشن میں حصہ نہ لیا تو چیف الیکشن کمشنر و ممبران نے مشتا ق احمد خلیل صوبائی صدر کے خدمات سرانجام دینگے اس سے پہلے بھی مشتاق احمد خلیل کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں اور ان کے خدمات کسی سے پوشید ہ نہیں ہے مشتاق احمد خلیل نے کہا ہے کہ پریس برادری کی خدمت جاری رکھیں گے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے نو منتخب صوبائی صدر مشتاق احمد خلیل نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اپنی بہترین خدمت انسانیت سے سرشار متحرک ٹیم کو لے کر پریس برادری کے جملہ حل طلب مسائل کو باہمی مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، جس کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی، مارکیٹوں کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کی فعالیت سمیت پشاور کے دیگر تاجر تنظیموں سے بہتر تعلقات کو استوار کرتے ہوئے موجودہ مسائل کے حل میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔