غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوان بھارتی جیلوں سے رہاء

جمعہ 26 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2022ء میں غلطی سے سرحد پار کرنیوالے دو پاکستانی نوجوانوں عباد حسن اور زاہد عباس کو بھارتی جیلوں سے رہائی مل گئی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کے مطابق بھارت میں قید 2پاکستانی نوجوانوں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سرحد پار کرنے کے بعد دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :