ق*ملک سمندر خان کاسی کا جمعیت علماء اسلام پاکستان (شیرانی) میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

۷کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی نائب امیر اور ضلع کوئٹہ کے امیر حاجی امین اللہ امین ، تحصیل کچلاک رابطہ کمیٹی کے نائب امیر مفتی اسلم ، مفتی محمد رضا ، تحصیل کچلاک رابطہ کمیٹی کے ممبر نصراللہ بازئی کا بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنماء قبائلی شخصیت ملک سمندر خان کاسی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی اور اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی گئی۔

(جاری ہے)

جس کو ملک سمندر خان کاسی نے باقاعدہ طور پر قبول کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر حاجی امین اللہ امین اور دیگر جماعتی ساتھیوں کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔ اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہبر حضرت مولانا محمد خان شیرانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان تحصیل کچلاک بزرگ سیاستدان ملک سمندر خان کاسی کو جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت پر خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔