ٹ*حالیہ بارشوں میں 18افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے

ط*سیلابی ریلوں کے باعث225مکانات مکمل طور پر تباہ ، 1ہزار 835 کو جزوی نقصان پہنچا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

و کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کی پورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں 18افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں جاری بارشوں کے مختلف اسپیلز سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 12اپریل سے اب تک بارشوںاور سیلابی ریلوں نے بلوچستان کے 14اضلاع کومتاثر کیاہے بارشوں اور سیلاب سے 18افراد جاں بحق 14افراد زخمی ہوئے ہیں سیلابی ریلوں کے باعث225مکانات مکمل طور پر تباہ ، 1ہزار 835 کو جزوی نقصان پہنچا،پشین، کوئٹہ اور نوشکی میں 1,1پل سیلاب میں بہہ گئے صوبے کی 14قومی شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ115مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔