Live Updates

تحریک انصاف سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ملک عادل خان بازئی

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیںاور رہیں گے۔ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ہے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ مجھے وزارت اور اربوں روپے فنڈز کی لالچ بھی دی گئی لیکن میںنے سب کچھ ٹکرا دی۔ پارٹی سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتا عمران خان کے نظریات پر کاربند ہوں عوام کی خدمت جاری رکھوں گامجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میرے خلاف مسلسل یہ پروپیگنڈہ کیوں اور کون چلا رہا ہے ۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام سے درخواست کی کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات