Live Updates

ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیزنے بریفنگ دی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی نے ایل ڈی اے کچی آبادیز امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں کچی آبادیز کے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز نے کچی آبادیز میں اپنے وزٹس کی رپورٹ پیش کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے اپنی کچی آبادیز میں ترقیاتی کام جلد شروع کرے گا۔ ایل ڈی اے کی کچی آبادیزمیں سٹریٹ لائٹ، پیچ ورک، پارک و دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت ان کچی آبادیز میں بہتری کے لیے اقدامات کیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

طاہر فاروق نے کہا کہ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کو ایل ڈی اے کی کچی آبادیز میں رہائشیوں کو درپیش مسائل کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز، چیف انجینئر ون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر کچی آبادی، ڈائریکٹر ایل اے سی، ریونیو، ایونیوون اور ایل ڈی اے سٹی کے ڈائریکٹرز، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات