سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کو ملانیوالی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ برائوز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا، ذرائع

جمعہ 26 اپریل 2024 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سنگاپور سے پاکستان اوریورپ کوملانیوالی فائبرآپٹیکل کیبل کٹ گئی، پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ برائوز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔ذرائع کے مطابق ساتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کوانڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔

ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر کیبل کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ برائوز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔ذرائع پی ٹی سی ایل کے مطابق مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔