غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف اوہائیو یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں کا نعرہ لگانے والے طلبا کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا،یونیورسٹی انتظامیہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 12:39

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اوہائیو یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاج کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیو یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اوہائیو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہناتھا کہ مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کی وارننگ دی،انکار پر گرفتار کیا گیا، صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں کا نعرہ لگانے والے طلبا کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق طالب علم جیمز خیمانی نے کہا تھا اسرائیل صیہونیوں کا منصوبہ ہے جو امن کے خلاف ہے، کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ نے انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔