افغانستان پولیس نے منشیات فیکٹری تباہ کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) افغانستان کے صوبے نمروز میں پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات کی فیکٹری تباہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق افغانستان میں صوبائی پولیس سربراہ ملا محمد ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی پولیس نے ضلع ڈیلارام میں کارروائی کے دوران ہیروئن بنانے والی فیکٹری کو تباہ کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔