سندھ نیٹ بال مرد اورخواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دوروزہ اوپن ٹرائلز4 مئی سے شروع ہونگے

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز 4 مئی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اعجاز الحق سیکرٹری نے بتایا کہ ٹرائلز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹرائلز کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے یہ کمیٹی یاسر جاوید، در نجف اور کریمہ بانو پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ منتخب ٹیموں کے کھلاڑی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے۔ یہ چیمپئن شپ 27 سے 30 جون تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ جس میں سترہ مرد اور سترہ خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :