کراچی،مقامی حکومتیں شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال کریں،عدالت عظمیٰ

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام مقامی حکومتوں کو سڑکوں کے اطراف درخت لگانے اور دیکھ بھال کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سخت گرمی کے مہینوں میں درختوں کی دیکھ بھال اور شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔حکم نامے کے مطابق درخت آلودگی دور کرنے اور آکسیجن پیدا کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ نے مقامی حکومتوں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقامی حکومتوں کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے فرض سے غفلت نہ برتیں اور سڑکوں کے اطراف شجرکاری اور درختوں کی دیکھ بھال کریں۔