مسافروں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنراٹک

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اٹک وچیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ مسافروں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اب تک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک سردار ظہیر احمد خان چیف آفیسربلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک ساجد علی خان،چیف آفیسربلدیہ فتح جنگ خان بادشاہ،ضلعی ایمرجنسی آفیسر علی حسین اور اڈا مینیجرز بھی موجود تھے۔

سیکرٹری آر ٹی اے ظہیر احمد خان نےڈی سی اٹک اوردیگرشرکاءکواڈوں کے حالات، حادثات، سموگ اور چالانوں کےمتعلق بریفنگ دی۔ڈی سی راؤعاطف رضانےکہاکہ ضلع کی عوام کومحفوظ سفرفراہم کرناضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہےجس کےلیےتمام وسائل بروئےکارلائےجارہےہیں۔\378

متعلقہ عنوان :