پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام مقابلہ موسیقی ، رمشا سحرکی پہلی،مظہر عباس کی دوسری اور جاوید اقبال کی تیسری پوزیشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 19:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام ڈویژن سطح کا مقابلہ موسیقی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ڈویژنل مقابلہ میں مجموعی طور پر رمشاء سحرنے پہلی،مظہر عباس نے دوسری اور جاوید اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل ابرار عالم،کپل آف فیصل آباد مسٹر اینڈ مسز ناصرودیگر کے علاوہ گلوکاروں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل لیول مقابلہ میں ضلع فیصل آباد میں رمشاء سحر نے پہلی،جاوید اقبال نے دوسری،ثاقب محی الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ضلع جھنگ سے اوصاف علی نے فرسٹ،محمد اطہر علی نے سیکنڈ اور زین عباس نے تھرڈ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مظہر عباس پہلے،محمد عدنان دوسرے اور ندیم عباس تیسرے نمبر پر آئے۔

(جاری ہے)

ضلع چنیوٹ سے زمن عباس نے پہلی،ساجد علی رتن نے دوسری اورناصر عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمشنر فیصل آباد نے ڈویژنل سطح پر جتنے والوں کو مبارک باددی اورصوبائی لیول کے مقابلہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے موسیقی سے وابستہ فنکاروں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے ڈویژن میں مقابلہ موسیقی کے انعقاد کو سراہااور کہا کہ ایسے مقابلے مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے پوزیشن حاصل کرنے والوں کے مابین ڈویژنل سطح کے مقابلے میں 12 نوجوان گلوکاروں نے حصہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ موسیقی کے صوبائی سطح کے مقابلے 22 جون کو لاہور میں ہوں گے۔