سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورڑن متعارف کرادیا

مذکورہ اقدام ائیر لائن ٹریول انڈسٹری کو نئی شکل دینے کے دو سالہ منصوبے کا حصہ ہے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے جدید مصنوعی ذہانت سے لیس اپنا جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم،ٹریول کمپینئن (TC) متعارف کرادیا ہے۔یہ اقدام ڈیجیٹل جدت کے ساتھ ٹریول انڈسٹری میں انقلاب پربا کرنے کیلئے سعودیہ کے دو سالہ منصوبے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

سعودیہ کا ٹریول کمپینئن پیشہ وارانہ خدمات کی عالمی فرم Accenture کے ساتھ ملکر مسافروں کے ائیر لائن کے ساتھ معاملات اور ڈیجیٹل سفر کے معیارات کا نئے سرے سے تعین کرنے میںمدد دے گا۔

سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں ٹریول کمپینئن متعارف کرانے پر انتہائی فخر ہے،یہ ایئر لائن انڈسٹری میں ایک گیم چینجر ہے اور ڈیجیٹل سفری تجربے میںانقلاب کا باعث بنے گا۔یہ پلیٹ فارم Accenture کے ساتھ اشتراک میںمسافروں کو بے مثال سہولت اور آسانیوں کی فراہمی کے حوالے سے مستقبل سے متعلق ہماری سوچ کے انداز کی عکاسی کرتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :