ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کانفرنس ہال میں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر وقار دھر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سکھر کے 5 تعلقوں کی 60 یوسیز میں پولیو مہم کا ٹارگٹ 392834مقرر کیا گیا ہے، ٹارگٹ کے حصول کے لیے یوسی سطح پر مشتمل عملہ تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہی, جو اپنے فرائض سرانجام دیگا, پولیو مہم 29 اپریل 2024 سے 5 مئی 2024 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکھر میٹنگ میں تمام ٹی ایف پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تربیت یافتہ عملے کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، دیے گئے روٹ میپ پر عملدرا?مد کیا جائے اور گزشتہ پولیو مہم کے دوران چھوڑے گئے علاقوں کو مائیکرو پلان میں شامل کریں. تمام مانیٹروں کو پولیو ورکرز کو دور دراز علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے کے لیے بھیجنا چاہیے تاکہ کوئی بچہ پیچھے نہ رہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ا?نے والی نسلوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جا سکے۔#

متعلقہ عنوان :