علمدار روڈ عمارتوں اور دوکانیں کو سیل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں متروکہ وقف املاک نامی محکمہ کی جانب سے علمدار روڈ میں قائم بعض عمارتوں کی دوکانیں بند کرکے انھیں سیل کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو عوام دشمن اور مہنگائی و بیروزگاری کے مارے عوام کے ساتھ سنگین ظلم و زیادتی قرار دیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ آزادی کے وقت ایک ادارہ قائم کیا گیا تاکہ وہ ادارہ انصاف اور انسانیت کے تقاضوں کو پورہ کرکے بے گھر مہاجرین کو خالی شدہ جگہیں الاٹ کریں جس کے بعد اس محکمہ کا کردار ختم ہوجانا تھا مگر اس محکمے نے خالی جائدادوں اور اثاثوں کو بے گھر ہوکر ہجرت کرنے والے مہاجرین میں تقسیم کرنے کی بجائے اس پر قبضہ کرکے اس سے تجارتی بنیادوں پر فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کرلی جس ادارے کا کردار چند سالوں کیلئے بنتا تھا وہ ادارہ چوہتر سالوں سے عوام اور سرکار کے املاک پر قابض نظر آتے ہیں۰ بیان میں کہا گیا کہ ادارے کی طرف سے ایک دن قبل ایک غیر قانونی نوٹس ارسال کرکے دوسرے دن دوکانیں بند کرنے کا اقدام آئین و قانون کے منافی اور ایک متوازی عدلیہ کے ہونے کی نشاندہی کرتا ہے اس ملک میں عدالتیں موجود ہے نظام انصاف موجود ہے پھر کس طرح ممکن ہے کہ دیگر محکمے بھی عدالتی اختیارات اپنے ہاتھ میں لیکر عوام کے کاروبار و روزگار پر شب خون مورنے کا سلسلہ شروع کریں۰ اس وقت تو عوام کا حق و اختیار بنتا ہے کہ محکمہ متروکہ سے 74سالوں کے دوران قبضہ میں لئے گئے عمارتوں انکے استعمال اور اس سے حاصل شدہ ریوینیو کا حساب طلب کریں اور پوچھے کہ اس دوران وہ کس آئین و قانون کے مطابق عوام اور ریاست کے وسائل پر قابض رہے ہیں۰ بیان میں کہا گیا کہ متروکہ وقف املاک محکمہ کے قائم رہنے کا اب کوئی قانونی، اخلاقی اور آئینی جواز باقی نہیں رہتا اس محکمہ کے پاس موجود تمام جائدادیں عوامی ملکیت بن چکی ہے اور علمدار روڈ کی دوکانیں بھی سینکڑوں خاندانوں کی کفالت میں استعمال ہورہی ہے لہذا فوری طور پر ان دوکانوں پر بیبنیاد دعوی ختم کرکے دوکانوں کے سیل کھولے جائیں اور عوام کو کاروبار و روزگار کے ذریعے اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کا موقع دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :