ڈاکٹروں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے صوبائی وزیر کی جانب سے سیکرٹری صحت کے دفتر میں ڈاکٹروں کے خلاف ناروا لفاظ ادا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء دوسروں پر بات کرنے کی بجائے عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلانے اور حقوق کے حصول اور اپنی ذمہ داری نبھائیں نہ کہ انسانیت کے مسیحائوں کے خلاف غیر اخلاقی اور نازیبا القابات سے نوازیں جاری کردہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کو وجود میں آئے ہوئے چند روز ہوئے ہیں کہ حکمران جماعت کے وزراء کی جانب سے مختلف محکموں کے بارے میں جو رائے سامنے آرہے ہیں وہ درست نہیں جس طرح گزشتہ روز صوبائی وزیر ایریگیشن نے سیکرٹری صحت کے دفتر میں انسانیت کے مسیحائوں ڈاکٹروں کے خلاف جو زبان استعمال کررہے تھے وہ کسی بھی مہذب شہری اور حکومتی عہدیدار وزراء ، قبائلی وسیاسی رہنماء کو زیب نہیں دیتی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ایسے لوگوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے جو دوسرے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور سیاست کو کاروبار سمجھتے ہوئے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اجتماعی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ جو ڈاکٹروں کو بدنام کرکے ٹرانسفر اور تبادلوں کے ذریعے اپنے من پسند لوگوں کو مختلف عہدوں پر تعینات کرکے اپنے ذاتی مفادات کا حصول چاہتے ہیں ہم کسی صورت بھی محکمہ صحت میں میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ اور ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کارروائی کے خلاف ہم دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :