جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جسٹس بابر ستار سماعت سے معذرت کرلیں، پیمرا
ہفتہ 27 اپریل 2024 23:18
(جاری ہے)
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی 2021 میں اسی نوعیت کے ایک دوسرے کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اس لیے اب اختلافی فیصلے سے بچنے کے لیے اور انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے بشری بی بی اور نجم الثاقب کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے جسٹس بابر ستار اس مقدمے سے الگ ہو جائیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نہ صرف جسٹس بابر ستار اس مقدمے کو سننے سے انکار کردیں بلکہ اسی نوعیت کی درخواست پر فیصلہ کرنے والا دوسرا بینچ اس مقدمے کی کارروائی بھی آگے بڑھائے۔درخواست میں بتایا گیا کہ چیئرمین پیمرا متعدد بار عدالت میں پیش ہوچکے ہیں مگر تاحال مقدمہ زیر سماعت ہے۔بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کیساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحب زادے نجم الثاقب نے آڈیو لیک پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔جسٹس بابر ستار دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔ آڈیو لیک کیس 29 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہجرتی پرندوں کے عالمی دن پر حشرات کے تحفظ کا عزم
-
کمیشن بنا رہے ہیں تو اس پر بھی کمیشن بنائیں کہ قائداعظم کی وفات کن حالات میں ہوئی
-
سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں
-
افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
رواں مالی سال میں خیبرپختونخواہ کے محصولات میں نمایاں اضافے کا امکان
-
حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.