ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میںلائف سیور کے لیڈرشپ کورس کی اختتامی تقریب

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے آغا خان یونیورسٹی کراچی کے تعاون سے کمیونٹی سیفٹی ونگ کے زیر اہتمام پاک لائف سیور پروگرام کی45ماسٹر ٹرینرز کے لیے لیڈرشپ اِن ریسیسی ٹیشن کورس کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ تربیتی کورس 'پاک لائف سیور پروگرام' کے تربیت یافتہ ٹرینر سے توقع ہے کہ وہ ہائی پرفارمنس سی پی آر پروگرام کے تحت مزید لوگوں کو ٹرینڈ کریں گے اوریہ تربیت یافتہ لوگ دل کے مریضو ں کو فوری کوالٹی سی پی آر کر سکیں گے ۔

ڈاکٹر رضوان نصیرنے تربیت حاصل کر نے والے ماسٹر ٹرینر کو تاکید کی کہ وہ نئے تربیت حاصل کرنے والیافراد کوحقیقت سے قریب تر مختلف مشقوں کے ذریعے تربیت فراہم کریں تاکہ کسی ایمرجنسی میں یہ لوگ بروقت فیصلہ سازی سے فوری مدد کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ماسٹر ٹرینرز کے لیے لیڈرشپ کورس کے انعقاد اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی تربیتی صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنے کیلئے تربیتی سیشن کروانے پر آغا خان یونیورسٹی کراچی کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے پاکستان لائف سیورپروگرام کے تحت سانس اور دل کی بحالی( سی پی آر) اورخون کے بہائو کو روکنا( بلیڈنگ کنٹرول)کی تربیت کے پروگرام کا بھی ریسکیو 1122کو قومی سطح پرنیشنل فوکل پوائنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اسی مناسبت سے، ریسکیو 1122 نے آن لائن ٹریننگ کے لیے پاک لائف سیور ایپ اور ویب پورٹل تیار کیا جا چکا ہے جس میںابتدائی آن لائن ٹریننگ کے بعد قریبی ریسکیو اسٹیشنوں پرعملی تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ یہ لوگ ایمرجنسی میں ان تمام مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچاسکیں۔

ڈاکٹر رضوان نے پرائم منسٹر پاک لائف سیور پروگرام پر لائف سیور کی تربیت کے لیے کمیونٹی سیفٹی ونگ اور ضلعی تربیتی ٹیموں کی تعریف کی۔ انہوں نے شرکاء کو کورس کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :