Live Updates

بچوں اور خواتین سے زیادتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن

پنجاب پولیس کی جنسی درندوں کے خلاف کاروائیاں جاری،14سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) بچوں اور خواتین سے زیادتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن، پنجاب پولیس کی Never Again مہم کے تحت جنسی درندوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں عارف والہ پاکپتن میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے کر ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگ شاہ کی حدود میں گھر کی دیوار پھلانگ کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم اویس گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کیا، بروقت کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا 03 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی تشدد جنسی ہراسگی پر زیرو ٹالرنس ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات