) گرانفروشوں اور نا جائز منافع خوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ،مرکزی انجمن تاجران

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:30

ًکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی سینئر نائب صدر حاجی امیر اچکزئی وائس چیئرمین انجینئر دلبر خان ناصر ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اکرم محمد شہی نائب صدر خیر الدین آغا جوائنٹ سیکرٹری سعید احمد ساتکزئی بشیر احمد بنگلزئی حکیم طاہر خان ترین محمد ولی صباان و دیگر نے اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے گرانفروشوں اور نا جائز منافع خوری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کو خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کے حقیقی نمائندے ہیں مگر نا جائز منافع خوری اور عوام کو لوٹنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ہم ہر اچھے کام کی حمایت اور برے کام کی مخالفت کریں گے ہم ضلعی انتظامیہ عوام کے مفاد میں ہر کارروائی کی حمایت جاری رکھیں گے مگر اس کی آڑ میں تاجر برادری کو نا جائز تنگ کرنے کی مخالفت کریں گے کمشنر کوئٹہ نے شہر میں صفائی کی جو مہم شروع کی ہے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہین شہر کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے مجسٹریٹ صاحبان گرانفروشون کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں اور اپنے اختیارات سے ہر گز تجاوز نہ کریں عوام کے وسیع تر مفاد میں ہم نے ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ سے تعاون کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :