نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی اراکین کی راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد

اتوار 28 اپریل 2024 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) نیشنل پریس کلب ( این پی سی )کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی اراکین نےراولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے نومنتخب صدر سہیل شہزاد ،سیکرٹری شاہد قریشی اور فنانس سیکرٹری سید مہدی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے تمام ممبران کومبارکباد پیش کی ہے، نومنتخب صدرسہیل شہزاد ،سیکرٹری شاہد قریشی اور فنانس سیکرٹری سید مہدی سمیت منتخب ہونے والے تمام عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں این پی سی کی قیادت کا کہنا ہے کہ انکی کامیابی جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹس کا ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جو کہ خوش آئند امرہے، پرامن پولنگ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ فوٹو جرنلسٹس اظہار رائے کا احترام کرنا جانتے ہیں،امید ہے کہ رپجا کی نومنتخب قیادت اپنے ممبران کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں استعمال کرتے ہوئےخدمت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی، این پی سی کی قیادت نے مدمقابل پینل رپجا جرنلٹس پینل کے امیدواروں کے جذبے اور طرز عمل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ میدان میں اترنے والوں میں سے ایک کو جیت جبکہ ایک کو ہار کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کیلئے دونوں پینلز کو یکساں سازگار ماحول فراہم کرنے پر انہوں نے سینئر صحافی فیصل حکیم کی سربراہی میں بننے والی تین رکنی الیکشن کمیٹی جس کے ارکان ندیم چوہدری اور اظہار خان نیازی تھے ،کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ خیال رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے حالیہ انتخابات میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے کلین سویپ کیا ہے اور پینل کے تمام امیدوار واضح برتری کیساتھ کامیاب ہوئے ہیں جن میں سہیل شہزاد صدر ، شاہد قریشی سیکرٹری،سید مہدی فنانس سیکرٹری، ایم جاوید سینئر نائب صدر، عابد ضیاءاور فہیم ملک نائب صدور،احسن بٹ جوائنٹ سیکرٹری،راجہ عمران پریس سیکرٹری جبکہ عدنان بخاری، آغا مہروز، عامر قریشی، امجد حسین،امجد نوید، عمران جعفری، عرفان علی ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :