شہنشاہ اور ملکہ، جون کے اخر میں برطانیہ کا دورہ کریں گے، جاپان

اتوار 28 اپریل 2024 09:10

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو جون کے اخر میں ریاستی مہمان کے طور پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ این ایچ کے ، کے مطابق جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو برطانوی بادشاہ چارلس نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑے کا وہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے۔شہنشاہ اور ملکہ ممکنہ طور پر لندن میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے سابقہ تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔2019 میں شہنشاہ کے تخت نشین ہونے کے بعد سے برطانیہ کا یہ دورہ، شاہی جوڑے کا تیسرا بیرون ملک دورہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :