ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے گئے، روسی وزارت دفاع

روسی حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیرملکی فوجیوں کوبھی نشانہ بنایا،بیان

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیرملکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ روس نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران یوکرین میں 35 حملے کیے، بحری اور فضائی حملوں میں یوکرین پر کنزہل ہائپر سونک میزائل اور ڈرون سمیت لانگ رینج ہتھیار استعمال کیے۔

دوسری جانب یوکرین کا کہنا تھا کہ روس کے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

(جاری ہے)

روسی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات، دفاعی فیکٹریوں، ریلوے سسٹم، فضائی دفاع اور بارودی گوداموں کو نشانہ بنایا۔وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روسی حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیرملکی فوجیوں کوبھی نشانہ بنایا، یوکرین کی جانب سے روسی صنعتی و توانائی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں یوکرین میں حملے کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین نے پچھلے کچھ ہفتوں میں روس کی آئل ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے تھے۔یوکرینی حکام نے وسطی و مغربی علاقوں کی توانائی تنصیبات پر روسی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :