برطانیہ، لڑکیوں سے جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا

جنسی زیادیتوں کے واقعات ویسٹ یارکشائر میں1999 سے 2012 کے دوران پیش آئے تھے،رپورٹ

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) برطانیہ میں 8 لڑکیوں سے جنسی زیادتیوں میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 8 لڑکیوں سے جنسی زیادتیوں میں ملوث 24 درندہ صفت افراد کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنادی گئی۔جنسی زیادیتوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں انیس سونناوے سے 2012 کے دوران پیش آئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :