رائے ونڈ شہر میں چیف آفیسر یونٹ کو غیر فعال کرکے شہریوں کو مسائل سے دو چار کیا گیا‘ احمد رشید بھٹی

تحصیل کا درجہ ملنے کے لئے کورٹس سمیت کوئی سرکاری دفتر رائے ونڈ میں قائم نہیں کیا گیا‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تحریک انصاف کے رہنما ،ممبر صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق مسلم لیگی دور حکومت میں رائے ونڈ شہر میں چیف آفیسر یونٹ کو غیر فعال کرکے شہریوں کو مسائل سے دو چار کیا گیا ،پی ایچ اے انتظامیہ نے رائے ونڈ شہر کے ساتھ نارواسلو ک اختیار کرتے ہوئے لاہور روڈ کے ایک بڑے حصے کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں گرین بیلٹ قائم نہیں کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرح 13سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود رائے ونڈ کو تحصیل کا درجہ ملا لیکن کورٹس سمیت کوئی سرکاری دفتر رائے ونڈ میں قائم نہیں کیا گیا، اسی طرح رائے ونڈ تحصیل سے حاصل ہونے والے محصولات کو لاہور شہر پر خرچ کرنے بارے تفصیلات متعلقہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز پنجاب سے طلب کی ہیں۔