چین کی جزیرہ دیاو یوئی کے ملحقہ پانیوں میں جاپان کی اشتعال انگیزی کی مخالفت

جزیرہ دیایو یوئی اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا اٹوٹ حصہ ہیں، چینی سفا رتخا نہ

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) جاپان میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور جاپان کے درمیان چارنکاتی اصولوں کے اتفاق رائے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام سیاسی اشتعال انگیزیوں، مقام پر بدامنی اور رائے عامہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے باز رہے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ترجمان نے کہا کہ جزیرہ دیایو یوئی اور اس سے ملحقہ جزیرے چین کا اٹوٹ حصہ ہیں اور چین کا اپنی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔ جاپان کی جانب سے خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے جواب میں ، چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اقدامات اٹھائے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل سمیت جاپانی پارلیمنٹ کے پانچ ارکان ایشیگاکی شہر کی حکومت کے زیر اہتمام "تحقیقاتی ٹیم" کے ہمراہ نام نہاد "معائنہ" کرنے کے لیے جزیرہ دیاو یوئی کے قریب پانیوں میں داخل ہوئے اور دعوی کیا کہ ان کا تحقیقات کے لیے جزیرے پر جانا لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :