کرکٹ میچ پرجوا کھیلنے والے 4ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایت پرضلع بھرمیں قماربازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کو خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ شاہ قبول نےکارروائی کے دوران اندرون شہر شاہ قبول کی حدود سٹینڈ میں کرکٹ میچ پرجوا کھیلنے والے 4ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان پشاورکے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جوکہ موبائل فونزکے زریعے جاری کرکٹ میچوں پرجوا کھیلنے میں مصروف تھے، گرفتارملزمان میں اقبال شاہ، اسد، زرشاد اورعارف اللہ شامل ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جوا کھیلنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے داو پرلگی رقم ہزاروں روپے اور4عدد موبائل فونز بھی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :