وادی نیلم میں طوفانی بارش، بالائی علاقوں میں برفباری، معمولات متاثر

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ نیلم سے بالائی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وادی نیلم میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔وادی نیلم میں 3 دن سے جاری موسلادھار بارش سے دریائے نیلم سمیت ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

(جاری ہے)

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات جاگراں ویلی، شاردہ، اڑانگ کیل اور گریس میں 4 سے 6 انچ برف باری ہوئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ نیلم سے بالائی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وادی نیلم نے بتایا کہ سیاح اور شہری غیر ضروری سفر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بارش اور برف باری تھمنے کے بعد متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :