ماڈل ٹاؤن میں 13 غیر قانونی کمرشل عمارتیں سیل

اتوار 28 اپریل 2024 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے ماڈل ٹاؤن میں 13 غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا۔آپریشن کی نگرانی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے کی۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر نے بتایا کہ عمارتیں ریکارڈ کے مطابق رہائشی ہیں لیکن بعد میں ان پر کمرشل کام کیا جانے لگا اور ان کی کمرشل فیس بھی ادا نہیں کی گئی جس کی بناء پر میونسپل آفیسر پلاننگ اور متعلقہ انسپکٹر کے ہمراہ کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات بلڈنگزکو میونسپل کارپوریشن کے بائی لاز کے مطابق کمرشل کرائیں تاکہ کاروبار بغیر کسی رکاوٹ و پریشانی کے جاری رہ سکے۔چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ عوام کے ہی پیسوں سے ان کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔چیف آفیسر نے تمام بلڈنگ انسپکٹرزکو تاکید کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پہ اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کریں اور بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :