ض*خیبرپختونخوا بار کونسل کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

p/28-04-24 ۱پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا بار کونسل کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی جج کا اغوا ملک میں عدالتی نظام کو ناکام بنانے کی ایک کوشش ہی, خیبرپختونخوا بار کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیشن جج کا اغوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سیشن جج کی جلد بازیابی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے۔ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہے گے۔ کے پی بار کونسل نے کل ڈی آئی خان اور بنوں میں عدالتی بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔