ظ*چین اور فرانس بلاک تصادم کی مخالفت کر نے والے مما لک ہیں، چینی وزیر خا رجہ
دونوں مما لک کو بلاک محاذ آرائی سے بچنے کے لئے کام کرنا چاہئے، فرا نسیسی مشیر خا رجہ
اتوار 28 اپریل 2024 18:25
(جاری ہے)
وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، سربراہان مملکت کے سفارتی قائدانہ کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے، چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بلند کرنے، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی سطح پر لے جانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں دو بڑے ممالک کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فرانسیسی فریق یورپی یونین پر زور دے گا کہ وہ مثبت اور حقیقت پسند چائنا پالیسی پر عمل پیرا رہے۔جین کلاڈ بونارڈ نے کہا کہ فرانس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو مضبوط کرنے کی کوشش کا موقع سمجھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو ہاٹ اسپاٹ مسائل کو حل کرنے ، موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، شمال اور جنوب کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، بلاک محاذ آرائی سے بچنے اور فرانس چین اور یورپی یونین چین تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور جیسے یوکرین اور فلسطین اسرائیل تنازعہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرحافظ نعیم الرحمن17مئی کوفیصل آباد آئیں گے
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی میں کرکٹ میچ پر سٹہ لگانے والے ملزمان گرفتار
-
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
-
قربانی کے جانوروں سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی جعلی اشتہارات سے خبردار رہیں، سعودی عرب کی عازمین حج سے اپیل
-
بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،میں بات چیت کیلئے کوشش کرتا رہوں گا‘ عارف علوی
-
خیبرپختونخوا میں ناجائز لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا، اسد قیصر
-
ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو انتباہ جاری
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.