منشیات کے خلاف مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا

اتوار 28 اپریل 2024 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا سعید اکرم نے کہا ہے کہ سمگلنگ اور ڈرگز کے خلاف مہم جاری ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع تھی کہ افغانستان سے طورخم کے راستے منشیات کسی بھی وقت سمگل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر ایک ارب روپے کی 14 کلوگرام آئس اور 18 کلو ہیروئن بر آمد کی گئی۔چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا سعید اکرم نے مزید کہا کہ ہم ہر جگہ محتاط اور متحرک ہیں، ہمیں تمام ایجنسیز کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم شہداء کے اہلخانہ کو تقریبا 4 کروڑ روپے دیئے گئے۔ طورخم بارڈر مصروف سٹیشن ہے۔ اس وجہ سے یہاں کارروائیاں زیادہ ہوتی ہیں۔