ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 29 اپریل 2024 11:53

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو مانسہرہ نے 22 تا 28 اپریل کے دوران 41 ایمرجنسی حالات میں خدمات فراہم کیں جن میں35 میڈیکل، 4 سڑک حادثات اور 2 متفرق واقعات میں خدمات انجام دیں۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 36 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دیں جن میں 22 افراد کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال جبکہ 14 افراد کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کے اہلکار 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :