ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار کیلئے کاشتکاروں کو فصل کا بغور جائزہ جاری رکھنے کامشورہ

پیر 29 اپریل 2024 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو فصل کی فوری چھدرائی کامشورہ دیا گیا ہے اورکہا گیاہے کہ کاشتکار رواں ہفتے کے دوران چھدرائی کا عمل مکمل کر لیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ مکئی کی فصل کا بغور جائزہ جاری رکھناچاہیے اور اگر فصل میں کمزور اور بیمار پودے نظرآئیں تو انہیں نکال دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ چھدرائی کے دوران جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں جس کے باعث باقی بچ جانیوالے پودوں کو غذائی عناصر بہتر انداز میں میسر آتے ہیں جو پیداوار میں اضافے کے باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسم گرما کی شدت کے پیش نظر آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو 15 سے 25 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کردینی چاہیے تاکہ فصل سوکے کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :