Live Updates

صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ

پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے، جاری بیان

پیر 29 اپریل 2024 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں جگہ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔سربراہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔اس موقع پر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات