پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام بائیوچر ترمیم کے ذریعے ابھرتے ہوئے غیر نامیاتی آلودگیوں کی حرکیات کی تلاش کے موضوع اور زمین کی صحت کو بہتر بنانے کے تھیم پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ سے پروفیسر ڈاکٹر گیجان لیو،ڈاکٹر ہواوئی زو، پروفیسر ڈاکٹر بلال یوسف، ڈاکٹر یوبا کیوئی، گوانیو وانگ، ڈاکٹر رنجیا لیو اور یونگلی لی، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف باٹنی پروفیسر ڈاکٹر عبدالناصر خالد، ڈائریکٹراورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر عاطف کامران، فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

بعد ازاں چینی وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی۔انہوں نے دونوں جامعات کے مابین طلبا وفود کے تبادلے،مفاہمتی معاہدے اور مستقل بنیادوں پرسیمینارز کے انعقاد میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔