خیبر میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 4 چار دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں سے دو ایس ایم جیز، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر تھی

پیر 29 اپریل 2024 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس کے دوران 4 چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پشاور سے سی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگرد پشاور میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ہلاک دہشت گردوں سے دو ایس ایم جیز، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر تھی۔ سی پی او کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور پولیس نے بنوں میں کارروائی کر کے مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ سی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔ دہشتگرد اسماعیل پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ سی پی او کے مطابق دہشتگرد بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔