م*پولیس نے کسانوں کو پنجاب اسمبلی کی طرف آنے سے روکدیا ،لاٹھی چارج ،متعدد گرفتار
پیر 29 اپریل 2024 21:20
(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے کسانوں کو پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچنے سے روکنے کے لئے مختلف مقامات پر رکاوٹیں جبکہ واٹر کینن اور پریژنز وینز بھی کھڑی رکھی گئیں ۔
کسانوں اتحاد رہنمائوں نے دعویٰ کیا کہ احتجاج سے قبل ہی پولیس نے کسانوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے کسان بورڈ پنجاب کے صدر رشید منہالہ سمیت دیگر کسان رہنمائوں کو گرفتار کر لیا ۔شام کے وقت کسان بڑی تعداد جی پی او چوک میں جمع ہونے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچنے کے لئے ریلی کا آغاز کیا تو پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کے بعد متعدد کسانوں کو گرفتار کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئی ۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام جام رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی قیادت میں اپوزیشن اراکین نے کسانوں کی گرفتاریوں کے خلاف اور ان سے اظہار اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اراکین اسمبلی نے ہاتھوںمیں پلے کارڈ اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کسانوں کے حق میں تحریردرج تھی جبکہ اراکین اسمبلی نے کسانوں کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ، حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ان کی گرفتاریاں کر رہی ہیں۔ کسانوں کو اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنے سے روکا جارہا ہے ، گندم کی امدادی قیمت3900روپے فی من مقرر کی گئی ہے لیکن خریدار نہیں ہے ۔ حکومت کسانوں سے اعلان کردہ قیمت پر گندم خریدے اور گندم خریداری کے ہدف کو بھی بڑھایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
والدین کی محبت کو ہر دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے‘ وزیراعلیٰ مریم نواز
-
چیچہ وطنی میں ٹریفک کے 3حادثات میں خاتون سمیت دو افرادجاں بحق،8زخمی
-
سیّد یوسف رضا گیلانی کی 72 ویں سالگرہ 9جون کو منائی جائے گی
-
خیبرپختونخواہ کا گورنر ہائوس کسی سازش کاحصہ نہیں ہوگا ‘ فیصل کریم کنڈی
-
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن ، 5 پٹرول پمپس سیل
-
وزیرمواصلات وتعمیرات کی زیرصدارت سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
-
دنیا کی مشہور کمپنی جے پی ایم سی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو انسٹال کررہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
بیٹے نے باپ کو اورسسرالیوں نے بہو کو آگ لگا کرقتل کر دیا
-
پنجاب میں سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کاچین کے دورہ کے حوالے سے اجلاس، مختلف وزارتوں کی تیاری کا جائزہ لیا، عطاء اللہ تارڑ
-
ایف بی آر کے محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 31 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ، خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.