گ*سیکرٹری صحت نے میڈیکل سٹور ڈپو کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا

پیر 29 اپریل 2024 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے میڈیکل سٹور ڈپو (MSD) کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا۔ ایم ایس ڈی میں ڈیجیٹلائزڈ سپلائی چین مینجمنٹ ڈیش بورڈ لانچ بھی کر دیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد ادویات کی سپلائی کی تقسیم کو مضبوط ، ہموار اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔

سیکرٹری صحت کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے ایم ایس ڈی میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور ادویات کی سپلائی کو ہموار کرنے کی اہمیت اور احتساب کو بھی یقینی بنایا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے عبداللہ خان اور ڈپٹی سیکرٹری صحت ریاست علی صوبائی ڈائریکٹر بی ایچ سی آئی پی پراجیکٹ ثاقب کاکڑ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سٹور ڈپو (MSD) کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے بلوچستان ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت ورلڈ بینک کی مالی معاونت کا کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے ایم ایس ڈی کا چارج سنبھالنے کے بعد 1971 کے بعد ایم ایس ڈی کے دفاتر اور گوداموں کی مکمل مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا، ایم ایس ڈی میں مختلف سیکشنز بناے گئے جس میں پروکیورمنٹ کمیٹی ، سب کمیٹی اور انسپکشن کمیٹیوں کے ساتھ شکایاتی کمیٹیوں کو فعال کیا گیا، نگرانی کے لیے ادویات کی شفاف اور بروقت فراہمی کے لیے مضبوط سپلائی چین مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا آغاز کیا کر دیا گیا، صوبے کی ضروری ادویات کی فہرست کا پہلی مرتبہ بروقت اجرا۶ کیا گیا۔

پروکیورمنٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی اور جلد ہی محکمہ صحت کے ذریعے صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری ریاست علی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر فہیم خان ، انچارج فارماسسٹ ایم ایس ڈی نعمت کاکڑ ، انچارج سپلائی چین مینجمنٹ سوفٹ وئیر اور MSD کا دیگر عملہ موجود تھا۔