c ملازمین جامعہ کے قلم چھوڑ ہڑتال کا باقاعدہ آغاز
ًانتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،احتجاج کے پہلے روز ہی ملازمین کو وضاحتی خط دینے شروع کردیئے ذ*وضاحتی خطوط کا اجراء انتظامیہ کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ملازمین جامعہ
پیر 29 اپریل 2024 22:25
(جاری ہے)
اس موقع پرانجمن اساتذہ کے صدر پروفیسرڈاکٹر شاہ علی القدر نے کہا کہ ٹیچرز سوسائٹی پہلے ہی ایک ہفتے سے ایوننگ پروگرام کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔
ہمارا مطالبہ بھی لیو انکیشمنٹ اور ایرئیرز کا ہے جو گزشتہ 10 ماہ سے واجب الادا ہیں اور انتظامیہ حیلے بہانے کر کے ان سے انکاری ہے۔ ڈاکٹر شاہ علی القدر نے مزید کہا کہ منگل سے اساتذہ بھی بھرپور تعداد میں اس احتجاجی کیمپ کا حصہ بنیں گے تو حاضرین کا جوش دیدنی تھا اور ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے کے نعروں سے کیمپ گونج اٹھا۔رکن سنڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ ملازمین نے کامیاب ہڑتال اور ہر گروپ کے ملازمین کو یکجا کر کے جامعہ میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ اتحاد صرف یونیورسٹی میں ہی نہیں بلکہ کراچی اور ملک بھر میں سرکاری ملازمین کی اجرتوں میں کٹوتیوں کے خلاف اعلان جنگ بن کر ابھرے گا۔مور گروپ کے ڈاکٹر انور اقبال نے کہا کہ سنڈیکیٹ سے منظور شدہ لیو انکیشمنٹ اور حکومت کی جانب سے سیلری میں 35 فیصد اضافے کے چار ماہ کے واجبات روک کر رکھنا ایک غیر قانونی اقدام ہے۔ فنڈز کا رونا بہت عرصے سے سن لیا جبکہ یونیورسٹی کا بجٹ خسارے میں بھی نہیں۔نیوٹرل گروپ کے شکیل گبول نے کہا کہ ملازمین کا اجتماع اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہم متحد ہیں اور اب انتظامیہ کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔انصاف پسند گروپ کے صدر افتخار احمد نے کہا کہ ہم انجمن اساتذہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ملازمین کی طرح شام سے بڑھ کر صبح کی قلم چھوڑ ہڑتال کا ساتھ دیں۔ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عرفان خان نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس آڈیٹوریم میں ایمپلائز ِز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ملازمین کے تمام گروپس پر مشتمل جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تمام گروپس اور ملازمین کی باہمی مشاورت سے مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیاگیا۔عرفان خان نے کہا کہ ملازمین جامعہ کو اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے ایمپلائزویلفیئر ایسوسی ایشن کے پرامن احتجاج میں شرکت کی پاداش میں جو وضاحتی خطوط جاری کئے گئے اس سے ملازمین جامعہ کے حوصلوں کو پست اور انہیں ڈرایانہیں جاسکتا۔#مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیّد یوسف رضا گیلانی کی 72 ویں سالگرہ 9جون کو منائی جائے گی
-
اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں
-
پاکستان خوردنی تیل ،سویابین کی درآمد سے سالانہ6.2ارب ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ خرچ کرتا ہے جو کہ ملکی معیشت پر بوجھ ہے‘وزیر زراعت
-
ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں پختونخوا کے منصوبے وفاقی بجٹ سے ختم کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈا پو ر
-
کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
-
پاکستان کو ماحولیاتی انصاف ملنا چاہیے، دنیا اپنے وعدے پورے کرے،بلاول بھٹو زرداری
-
پشاور کے مصروف شعبہ چوک میں موبائل سنیچرز ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
سال میں صرف ایک بار بجلی بلوں کی قسطیں ہوسکیں گی، نیپرا کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم
-
عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی
-
وزیر اعلی مریم نواز کی دارلامان میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات ،اللہ ہر ماں کومریم نوازشریف جیسی بیٹی دے،خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.