2000ء کی فلم ’’محبتیں ‘‘میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ،اداکارجمی شیر گل

فلم میں کام کے دوران امیتابھ کی زبردست قسم کی حس مزاح اور مسحور کن شخصیت سے کافی متاثر ہوا

منگل 30 اپریل 2024 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل جو خود بہت اچھے اداکار ہیں تاہم بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن سے وہ کافی متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گورکھ پور یوپی میں پیدا اور پنجابی سکھ فیملی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ جمی شیرگل نے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار سے اپنی پہلی ملاقات جو کہ یش چوپڑا کی رہائش گاہ پر ہوئی، کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2000ء کی فلم محبتیں میں انھوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا۔انکے مطابق اس دوران وہ انکی زبردست قسم کی حس مزاح اور مسحور کن شخصیت سے کافی متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :