بھارت ،مدھیہ پردیش میں بی ایس ایف اہلکارنے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

منگل 30 اپریل 2024 17:11

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیراملٹری بارڈرسکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ایک اہلکارنے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف اہلکار29سالہ دھیرج ملاکر نے ریاست میں ریوتی کے علاقے بنگنگا میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

بنگنگا پولیس اسٹیشن کے انچارج لوکیش سنگھ بھدوریا نے بتایا کہ دھیرج ملاکر کھنڈوا کا رہنے والا تھا۔ وہ گزشتہ ایک سال سے شوٹنگ رینج میں تعینات تھا۔انہوں نے کہاکہ رات کے کھانے کے بعد اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایاکہ وہ اپنا موبائل فون چارج کرنے جا رہا ہے۔بعد ازاں وہ اسلحہ خانے پہنچا اور اپنے سر میں گولی مار دی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر اس کے ساتھی موقع پر پہنچے تو خون میں لت پت اس کی لاش پائی۔