ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
معاہدے کے تحت بلوچستان کے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں طلبا کی مالیاتی خواندگی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے
منگل 30 اپریل 2024 22:12
(جاری ہے)
وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ محی الدین احمد وانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزارت تعلیم برائے پیشہ ورانہ تربیت میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر راحیلہ درانی نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے لوگ کم آمدنی اور بچت کا رجحان نہ ہونے کی وجہ سے مالیاتی مسائل کا زیادہ شکار ہوتے ہیں ، اس صورتحال میں صوبے کے نوجوانوں کو مالی خواندگی کی مطلوبہ مہارتیں فراہم کرنا اور آگہی دینا ضروری ہے۔ایس ای سی پی کے مالیاتی خواندگی کے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عثمان سید نے شرکا کو بتایا کہ اس پراگرام کے تحت ایس ای سی پی طلبا کو مالیاتی خواندگی کے بنیادی تصورات جیسے کہ بجٹ، بچت اورسرمایہ کاری تک رسائی وغیرہ کے بارے آگاہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے مالی خواندگی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں مالی طور پر خواندہ نوجوان آبادی کا اہم کردار ہے لہذا ہمیں نوجوانوں میں بچت کے رجحان، سرمایہ کاری اور کاروباری شخصیت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.