ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے

منگل 30 اپریل 2024 22:44

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا،بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں،یشاسوی جیسوال، سریا کمار یادیو، ریشبھ پنٹ، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی انڈین ٹیم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اکشر پٹیل، کلدیپ یادوو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج بھی بھارتی اسکواڈ میں شامل ہیں۔رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔