شہری پرتشددکاکیس،شیر افضل مروت کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت 24 جون تک ملتوی

منگل 30 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر شہری پر تشدد کیس میں شیر افضل مروت کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سماعت کے موقع پر شیر افضل مروت عدالت پیش نہ ہوئے ۔ معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور شیر افضل مروت کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔