ٴٹرکوں کو اجازت نہ دی تو مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کرینگے ، مائنز اونرز

منگل 30 اپریل 2024 22:40

ص*دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) باپ دکی کے مقام پر ایف سی نے کوئلے سے لوڈ سینکڑوں ٹرک دس روپے فی ٹن مائنز اونر ٹیکس جمع نہ کرنے کی وجہ سے روک لئے ہیں۔کول سپلائرز ایسوسی ایشن کول سپلائرز ،مائنز اونرز اور پیٹی ٹھیکیداران نے فیصلہ کرکے مائنز اونر ٹیکس فی ٹن دس روپے نو مغوی کانکنوں کی عدم بازیابی اور کوئلہ کانوں کو سیکورٹی نہ دینے کی وجہ سے احتجاج دو دن سے بند کر رکھا تھا۔

آج تیسرے دن دس روپے فی ٹن ٹیکس جمع نہ کرنے کی وجہ سے ایف سی نے کوئلے سے لوڈ سینکڑوں ٹرک باب دکی کے مقام پر روک لئے۔

(جاری ہے)

ٹرکوں کو روکنے کے خلاف ڈرائیورز اور کول سپلائرز ایسوسی ایشن ،مائنز اونرز اور کول ایسوسی ایشن نے باب دکی کے مقام پر احتجاج کیا اس موقع پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کول ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری امان اللہ ناصر اور ٹرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر رضا محمد ناصر نے کہا کہ اگر ٹرکوں کو ایف سی نے جانے کی اجازت نہ دی تو مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کرکے احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ نو مغوی کانکنوں کی بازیابی اور کوئلہ کانوں کو سیکورٹی دینے تک مائنز اونر ٹیکس کا ہم نے بائیکاٹ کیا ہے اگر دو ہفتے تک نو مغوی کانکن بازیاب نہ ہونے تو ایف سی کو دی جانے والی سیکورٹی ٹیکس فی ٹن 230 روہے کو بھی بند کرکے بائیکاٹ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :