صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق علی تالپور نے ملیرمیں واقع اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 22:55

ں*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق علی تالپور نے ملیرمیں واقع اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈیئر عمر فاروق سے ملاقات کی۔بعدازاں وہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی جیسے اقدامات میں سرگرم عمل بینظیر شہید اے این ایف ماڈل اسپتال گئے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے حوالے سے فراہم کردہ تمام تر سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ پرویز حسین نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی میں ملیر میں قائم اس ڈرگ سینٹر کے جملہ امور واقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرکو اے این ایف کی جانب سے علاج معالجہ کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سندھ نے منشیات جیسی لعنت میں مبتلا افراد کے علاج معالجے اور انھیں صحت مند زندگی کی جانب واپس لانے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی سنجیدہ کاوشوں اور خدمت انسانیت کے لیئے ان کے واضح کردہ اصولوں و اقدامات کی تعریف کی اور سراہا انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اسپتال کے دائرے کو بالخصوص سندھ کے وسطی ریجن تک وسعت دی جائے۔

ان کے دورے کے موقع پر بحالی مرکز میں منشیات کے عادی 93 افراد زیر علاج تھے۔

متعلقہ عنوان :